کراچی(کرائم رپورٹر) دبئی سے کراچی ا?نے والا نوجوان کے منگھوپیر چنگی موڑکے قریب قتل میں اے وی ایل سی اہلکار کے ملوث ہونے کا شواہدمل گئے۔
پولیس ذرائع نے ’پاکستان ٹائم‘ کوبتایا کہ اے وی ایل سی ٹیم منگھو پیر کی حدود میں اسنپ چیکنگ کررہی تھی، اہلکاروں نے اندھیرے میں رکنے کااشارہ کیالیکن موٹر سائیکل سوار ہاشم اور شہزاد نہیں رکے، فائرنگ کرکے اہلکاروں نےپولیس موبائل میں کپڑے بدلے اور جائے واردات سے فرار ہوگئے۔
ادھر پولیس اہلکار کی فائرنگ نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔نامعلوم پولیس موبائل میں موجوداہلکاروں کیخلاف مقتول کےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا
