مریض کے گلے میں پھنسی گاڑی کی چابی ڈاکٹروں نے نکال لی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈاکٹروں نے عرب شہری کے گلے میں پھنسی گاڑی کی اس چابی کو نکال لیا جو کھیلتے کھیلتے اس نے نگل لی تھی۔

بتایاگیا ہے کہ چابی گلے میں اٹکنے سے شہری کو سانس لینے میں دشواری ہوئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے سمیت متاثرہ شخص کے ضروری ٹیسٹ کروائے جس میں چابی پھنسے ہونے کی درست جگہ کا پتہ چل گیا۔متاثرہ شخص کا 15 منٹ میں آپریشن کر کے اس کی جان بچا لی گئی حالانکہ وہ دل کا بھی مریض تھا۔آپریشن کے بعد کچھ دیر ڈاکٹروں نے اپنی نگرانی میں رکھنے کے بعد متاثرہ شخص کو ڈسچارج کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں