ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کی متنازعہ ماڈل عرفی جاوید کو ممبئی سے گوا جاتے ہوئے جہاز کی اکانومی کلاس میںہی بدتمیزی اور جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ سوشل میڈیا پر عرفی جاوید نے بتایا کہ جب گزشتہ روز ممبئی سے گوا کے لیے سفر کر رہی تھی تو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، ایک آدمی نے نازیبا باتیں کیں اور مجھے تنگ کیا، جب میں نے ان سے اس نامناسب رویے پر بات کی تو ان میں سے ایک نے کہا کہ ان کے دوست نشے میں ہیں۔ عرفی جاوید نے اپنی انسٹاسٹوری کے آخر میں لکھا کہ نشے میں ہونے سے آپ کو خواتین سے بدتمیزی کا حق نہیں مل جاتا، میں مشہور شخصیت ہوں لیکن عوام کی ملکیت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سنی لیونی نے اپنا نام پڑنے کی دلچسپ کہانی سنادی