اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہمارے بڑوں،سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے مل کر فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا ہے، 15فروری سے دو چار چھ دن پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں راجہ ریاض نے بتایا کہ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کو التوا کا شکار کیا جائے مگر 15روز پہلے فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا، انتخابات فروری 2024میں ہوں گے ، کوئی ابہام نہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ انتخابات اکتوبرمیں ہوتے تو نوازشریف اب تک واپس آچکے ہوتے، کاغذ پنسل لے کر میری بات لکھ لیں کہ 17فروری سے ایک ہفتے پہلے یا 15فروری کے ایک ہفتے بعد الیکشن ہو جائیں گے۔
