بدعنوانی کے الزامات پر امریکی صدر جوبائیڈن کے مواخذے کی تیاری شروع

بدعنوانی کے الزامات پر امریکی صدر جوبائیڈن کے مواخذے کی تیاری شروع

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کے سر پر مواخذے کی تلوار لٹکنے لگی، سپیکر کیون میک کارتھی نے مواخذے کی کارروائی کیلئے انکوائری کی ہدایت کر دی،امریکی صدر جوبائیڈن کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور بدعنوانی کے الزامات ہیں، ڈیموکریٹ رہنما جیفریز نے جوبائیڈن کے مواخذے کیلئے انکوائری کو ناجائز اور وقت کا ضیاع قرار دیا ہے،سپیکر کیون میک کارتھی نے جوبائیڈن اور ان کے خاندان کے خلاف کاروباری معاملات کی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن خاندان کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کے امکانات ہیں،امریکی سپیکر نے کہا کہ جوبائیڈن پر اختیارات کے غلط استعمال اور بدعنوانی کے الزامات ہیں جس پر باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ 2024 کے انتخابات سے قبل مواخذے کی کارروائی شروع ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا میں ڈینئیل طوفان کی تباہی ہلاکتیں 6ہزار سے بڑھ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں