لاہور (شوبز ڈیسک) گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پاکستانی ایکشن فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ یورپی ملک ناروے میں ہونے والے سالانہ بولی وڈ فلم فیسٹیول میں بہترین ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ فلم ساز بلال لاشاری نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی فلم کو یورپی ملک ناروے میں ہونے والے بولی وڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ مذکورہ فلم فیسٹیول میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ واحد پاکستانی فلم تھی، جسے وہاں دکھایا بھی گیا اور مذکورہ فلم کو فیسٹیول کے تحت ایک ہفتے تک دو مختلف مقامات پر پیش کیا جاتا رہا۔ بولی وڈ فلم فیسٹیول میں صرف بھارتی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے اور انہیں ہی ایوارڈز دیے جاتے ہیں لیکن اس بار اس میں واحد پاکستانی فلم کو بھی پیش کیا گیا اور بلال لاشاری مذکورہ فلم کے مختلف سیمیناز میں بطور مہمان بھی مدعو تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی شادی؟ہمایوں سعید نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے