کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار اعجاز اسلم نے بتایاہے کہ ایک بار انہیں ڈاکووں نے انہیں پہچاننے کے بعد ان سے چھینی گئی چیزیں واپس کردی تھیں اور پھر معافی مانگتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے بتایا کہ ان کی جلد ہی شادی ہوگئی تھی لیکن فینز ابھی بھی ہیں، ایک بار دو نوجوان ڈاکووں نے پستول کے زور پر ان سے موبائل فون لے لیے لیکن جیسے ہی ڈاکو کی نظر ان پر پڑی تو انہوں نے انہیں پہچان لیا اور کہا کہ ارے اعجاز بھائی آپ؟ ڈاکووں نے ان سے معافی مانگی اور انہیں چھینا ہوا موبائل فون واپس کردیا اور معافی مانگتے ہوئے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:آغا علی نے بھارتی رقاصہ نورا فتحی کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا