لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 9منزلہ ہوٹل میں بجلی چوری پکڑ لی جس کے بعد ہریلیکس ان ہوٹل کے مالک کو 70لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پاکستا ن ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق ملزم بشارت محمد لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا،بجلی چوری کرکے اداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا،وہ چوری کی بجلی سے9منزلہ ہوٹل میں 27 اے سی چلا رہا تھا۔ لیسکوترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،، ملزم بشارت محمد کے لاہور میں مزید ہوٹل بھی ہیں جن کی چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔
