پاکستانیوں کو بھارتی ویزوں کیلئے کوشاں ہیں، آئی سی سی نے شائقین کرکٹ کی حمایت کر دی

پاکستانیوں کو بھارتی ویزوں کیلئے کوشاں ہیں، آئی سی سی نے شائقین کرکٹ کی حمایت کر دی

دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانیوں کو بھارتی ویزوں کیلئے کوشاں ہیں، آئی سی سی
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ اور صحافیوں کے ویزوں کے اجرا کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایات پر ردعمل آگیا۔ ترجمان آئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے منتظمین پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے ویزوں کیلئے کوشاں ہیں، ویزوں کا اجرا میزبان ملک کی ذمہ داری ہے اور وہ ہمارے مکمل تعاون کے ساتھ اس پر سخت محنت کر رہے ہیں، معاملے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شائقین اور صحافیوں کے ویزوں کا اجرا نہ ہونے پر بورڈ کو بہت زیادہ دباو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے آئی سی سی کے رکن ممالک کے مابین معاہدے کے حوالے سے بھی بات کی ۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں