کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی (سٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر سے کراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی اور کہا درجہ حرارت33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر سے حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، تھر پارکر، عمر کوٹ اور کراچی میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب لاہور شہر میں بادلوں کے ڈیرے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے آج سے 17 اکتوبر تک لاہور سمیت ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں