سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ سامنے آگئی

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ سامنے آگئی

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر)نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ 19 نومبر کو ہوگا، پیپر لیک ہونے کی وجہ سے بچوں نے زیادہ نمبر حاصل کرلیے تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں  ڈاکٹر سعد خالد نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کااہم مسئلہ ہے، پیپر لیک ہونے کی وجہ سے بچوں نے زیادہ نمبر حاصل کرلیے تھے، شفاف انکوائری کیلئے ایف آئی اے کوذمہ داری دینیکی سفارش کی ہے، رپورٹ کے بعد دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیر صحت سندھ نے کہا کہ بعض بچے نقل اور پیپر لیک ہونے کی وجہ سے پاس ہوئے تھے، ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ 19نومبر کو ہوگا، 49ہزار بچوں کا دوبارہ ٹیسٹ ایک چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناقص معاشی ،تعلیمی و انتظامی پالیسی پنجاب یونیورسٹی کیلئے تباہ کن ، کاپس جنرل باڈی کا اعلامیہ جاری،اکاونٹس اور مالیاتی آڈٹ کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں