شارجہ سے پاکستان موبائل فون سمگلنگ کی کوشش ناکام ، چار ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے

شارجہ سے پاکستان موبائل فون سمگلنگ کی کوشش ناکام ، چار ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے

کراچی (کرائم رپورٹر) کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے پاکستان موبائل فونز سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور چارمسافروں سے 13 کروڑ روپے مالیت کے ڈیڑھ سو سے زائدموبائل فونز برا?مد کرلیے۔ کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ موبائل فونزسمگلنگ کے الزام میں 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہےجن کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔اس قبل گذشتہ ماہ بھی کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4مسافر وں کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں