ہم سمجھتے تھے کہ280رن تک ہدف ملے گا،بھارتی کپتان روہت شرما

ہم سمجھتے تھے کہ280رن تک ہدف ملے گا،بھارتی کپتان روہت شرما

احمد آباد(سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ2023 کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پاکستان سے جیتنے کے بعدبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نیکہاکہ ہمارے بالرز نے اچھی بالنگ کی، ہم سمجھتے تھے کہ280رن تک ہدف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ہی ہماری ٹیم فارم میں تھی، پاکستانی ٹیم کو آسان ہدف نہیں سمجھا۔بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہمارے بالرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔دوسری جانب بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ وکٹیں تیزی سیگرنے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیں تاہم بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکی۔انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور نئی گیند کے ساتھ ہم نے اچھی بالنگ نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں