پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں بچوں کی تخلیقی اور کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے 2 ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ کا آغار ہو گیا۔ دلچسپ اور تعلیمی سرگرمیوں پر مبنی اس سمر کیمپ میں 8 سے 17 سال کے طلباء کو کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، روبوٹکس اور دیگر مختلف ڈومینز سے متعلق مفت تربیت فراہم کی جائے گی جس سے وہ ٹیکنالوجی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے مختلف سکلز سیکھنے کے قابل ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ وزکڈز کا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی کے اس دور میں نوجوان طلباء کو انکی ڈیجیٹل صلاحیتیں نکھارنے میں معاونت فراہم کرنا ہے‘ سمر کیمپ سے بچوں کو عالمی ٹیکنالوجی کے رجحانات کو سمجھنے میں خاصی مدد ملے گی۔

پی آئی ٹی بی انکوبیشن ونگ کے زیر اہتمام ‘وزکڈز سمر کیمپ’ کا آغاز

لاہور(وقائع نگار)پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں بچوں کی تخلیقی اور کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے 2 ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ کا آغار ہو گیا۔ دلچسپ اور تعلیمی سرگرمیوں پر مبنی اس سمر کیمپ میں 8 سے 17 سال کے طلباء کو کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، روبوٹکس اور دیگر مختلف ڈومینز سے متعلق مفت تربیت فراہم کی جائے گی جس سے وہ ٹیکنالوجی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے مختلف سکلز سیکھنے کے قابل ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ وزکڈز کا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی کے اس دور میں نوجوان طلباء کو انکی ڈیجیٹل صلاحیتیں نکھارنے میں معاونت فراہم کرنا ہے‘ سمر کیمپ سے بچوں کو عالمی ٹیکنالوجی کے رجحانات کو سمجھنے میں خاصی مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں