چیمپئینز ٹرافی 2025،افغانستان کرکٹ بورڈ کا بھی بڑا بیان آگیا

چیمپئینز ٹرافی 2025،افغانستان کرکٹ بورڈ کا بھی بڑا بیان آگیا

کولمبو :افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں اپنی شرکت سے متعلق پاکستان کو ا?گاہ کردیا۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران افغان بورڈ کے اعلیٰ حکام نے 2025 چیمپئینز ٹرافی میں افغانستان ٹیم کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہماری ٹیم پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان ملک جائے گی۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اکاو¿نٹس کے ذریعے خبریں پھیلائی جارہیں تھی کہ بھارت کی طرح افغان ٹیم میں سیکیورٹی خدشات کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا رخ نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں