مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح کیونکہ اسے گلگت تک تیز ترین روڈ نیٹ ورک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جہاں صدر آئی پی پی نے باجوڑ کے حالیہ ضمنی الیکشن میں اے این پی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔علیم خان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی پالیسیوں کو لانگ ٹرم بنیادوں پر استحکام حاصل ہو۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر ا?ن کی اولین ترجیح ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ مانسہرہ سے گلگت تک تیز ترین روڈ نیٹ ورک سارے صوبے کے لیے “گیم چینجر”ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرویز پر اوورلوڈنگ والے ٹرکوں اور ٹرالرز کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے تاکہ قومی شاہراہیں توڑ پھوڑ اور حادثات سے محفوظ رکھی جا سکیں۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے علیم خان سے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں اپنے علاقے کے حوالے سے بعض مسائل کی نشان دہی کی۔اس کے علاوہ مانسہرہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف نے بھی استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور انہیں مانسہرہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے وفاقی وزیر سے بالخصوص صوبے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں مانسہرہ سے منسلک بعض سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے بات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں