ممبئی (شوبز ڈیسک) نئی آنے والی بالی وڈ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا ٹیزرجاری کردیا گیا۔ عالیہ اور رنویر سنگھ سے اس سے پہلے گلی بوائے میں اسکرین شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق کرن جوہر کے بالی وڈ میں 25 برس مکمل ہونے کے جشن میں راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ٹیزر کو جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 19 سیکنڈ کے اس ٹیزر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فلم میں بھی کرن جوہر کی دیگر فلموں جیسا اسٹائل دیکھنے کو ملا ہے۔اس ٹیزرمیں گوگہ کوئی بھی ڈائیلاگ موجود نہیں تاہم اس کے بیک گراونڈ میوزک اسی فلم کے کسی گانے کا معلوم ہو رہا ہے۔
ٹیزر میں عالیہ اور رنویر سنگھ کا رومانس، بڑے سیٹ ، ساڑھیاں ، روایتی بھارتی خاندان رسم و رواج اورڈانس کو دیکھایا گیا ہے۔فلم میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ درمیندا ، شبانہ اعظمی اور جیا بچچن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی کرن جوہر کی ہدایت میں بننے والی ساتویں فلم ہے۔ اس سے پہلے کچھ کچھ ہوتا ہے،کبھی خوشی کبھی غم ، کبھی الوادع نہ کہنا ، اسٹوڈنٹ ا?ف دی ائیر ، مائی نیم از خان اور اے دل ہے مشکل جیسی بڑی فلموں کی ہدایات کرن جوہر نے دیں۔ یہ فلم 25 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔