حیدرآباد(ایجوکیشن رپورٹر)گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ امتحانات میں نقل کرنے کے طریقے بھی بدل گئے اور موبائل فون سے نقل کرنے والے سینکڑوں طلبہ پکڑے گئے ہیں۔ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیراہتمام نواضلاع میں گیارہویں جماعت کے امتحانات ختم ہوچکے ہیں لیکن اس دوران نقل روکنے کے لیے بنائی جانے والی 28 ٹیموں نے ایک ہفتہ کے دوران 187 امتحانی مراکز کے دورے کیے، جہاں نقل کرنے اور امتحانی مراکز پر موبائل فون لانے والے 686 طلبا وطالبات کو پکڑا گیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ ویجی لینس ٹیموں نے 686 طلبہ سے نقل کا مواد اور 20 جعلی امیدواروں کو بھی پکڑا۔کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران کاپی کیس میں پکڑے جانے والے طلبہ کو جلد تعلیمی بورڈ میں طلب کیا جائے گا۔
