ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے خود سے 29 سال کم عمر اداکارہ کے ساتھ اپنے رومانوی مناظر پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دے دیا اور کہا کہ رومانس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی جلد ہی رومانٹک کامیڈی فلم ٹیکو ویڈس شیرو میں خود سے 29 سال کم عمر اداکارہ انویت کور کے ہمراہ رومانس کرتے دکھائی دیں گے، فلم میں 49 سالہ نوازالدین صدیقی اور 21 سالہ انویت کور کے درمیان متعدد رومانوی مناظر ہیں اور ان کے درمیان فلم میں بوس و کنار کے مناظر بھی ہیں جنہیں دیکھ کر شائقین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ نوازالدین صدیقی نے خود پر ہونے والی تنقید کا دفاع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان کے رومانوی مناظر میں کوئی غلط بات نہیں۔