گوگل ایک نیا فیچر متعارف کر وا دیا،سرچ کرنے میں مزید آسانی ہوگی

گوگل ایک نیا فیچر متعارف کر وا دیا،سرچ کرنے میں مزید آسانی ہوگی

مینلوپارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے چند روز قبل سرچ کے نتائج کو قدرے معنی خیز بنانے کے لیے انسانی کاوشوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب Perspectives کے نام سے ایک نئی ٹیب پیش کی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ’ریڈاِٹ‘ اور کورا سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گوگل کی جانب سے اپنے باضابطہ بلاگ میں پرسپیکٹووز کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایک طرح کا فلٹر ہے جس پر کلک کرتے ہی انسانی نتائج پرمبنی چھوٹے بڑے لنک، ویڈیو، ٹویٹس اور دیگر پوسٹس سامنے آجاتی ہیں۔ یہ معلومات کسی سوال کے جواب، کسی فورم، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انسانوں کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہوتی ہیں اور وہ سرچ کی صورت میں سامنے آجاتی ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
دی ورج ویب سائٹ نے کہا ہے کہ گوگل کے نئے فلٹر کے نتائج ’پنٹرسٹ‘ کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔ گوگل کے مطابق کسی شے کی تلاش کی صورت میں اس میں انسانی مشورے، معلومات اور ان کے ذاتی مشاہدات بھی سامنے آجاتے ہیں۔گوگل نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سے درست زیادہ اہم معلومات کی رینکنگ بہتر بنانے میں بھی مدد مل سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں